گانے کو جائز کہہ دیا

مولانا شاکر کے انتہائی پسندیددہ اور سنی دعوت اسلامی کے آفیشیل مفتی، مفتی نظام الدین نے گزشتہ سال 16 دسمبر 2022ء کو آزاد میدان ممبئی میں سنی دعوت اسلامی کے اجتماع میں “مُباح مضامین” پر مشتمل فلمی گانوں کو گانا اور سننا جائز قرار دے دیا، معاذاللہ، اُن کی آواز میں سنیے:


🖍️ قرآن پاک کہہ رہا ہے…
اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُؕ
ترجمہ کنزالایمان:
❤️ سن لو..!
اللہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔
(سورۃ الرعد ۲۸)
اور سنی دعوت اسلامی کے اجتماع میں کہا جا رہا ہے کہ:
❗فلمی گانا سُننے اور پڑھنے سے دل کی تفریح اور بہلاوا ہوتا ہے۔
❗فلمی گانے گُنگُنانا جائز و مباح ہے۔
یعنی اس کو گانے میں کوئی حرج نہیں۔ (معاذاللہ)
صرف وہ اشعار چھوڑ دیے جائیں جن میں کفر یا گناہ کا مضمون ہو۔
📘جبکہ حدیث پاک میں گانے کے بارے میں یوں ارشاد ہوا:
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
گانا دل میں نفاق ایسا اُگاتا ہے جیسے پانی کھیتی کو
(بیہقی شعب الایمان)
📚 حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة اللہ علیہ گانے کے بارے میں مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں کہ
“مرد کا گانا خود گانے والے اور سننے والے کے دل میں منافقت پیداکرتا ہے اور عورت کا گانا سننا یا عورت و مرد کا مل کر گانا یا باجا پر گانا اور بھی زیادہ بدتر ہے۔”
عرب کہتے ہیں الغناء رقیۃ الزنا یعنی گانا “زنا” کا منتر ہے۔

اور ایک حدیث پاک کی شرح بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حدیث سے معلوم ہوا کہ حرام سے بچانے کے لیے اسبابِ حرام روکنا ضروری ہیں۔
نزلہ روکو تاکہ بخار سے بچو،
چوہے فناکرو تاکہ طاعون نہ پھیلے،
گانا اور بیہودگی روکو تاکہ زنا بند ہو۔
(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ج 1 ص 15)
📙حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ نے فرمایا:
گانے ناچ اور لہو و لعب جملہ ملاہی حرام ہیں۔ درمختار میں ہے: “دلت المسئلة علی ان الملاھی کلھا حرام”
(فتاویٰ تاج الشریعہ ج۹، ص٢٢١)
گانے کے بارے میں حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کا ارشاد سنیے:


گانے کے بارے میں تفصیلی شرعی حکم ضرورسنیے جس کے بعد آپ کو مکمل طور پر تشفی ہو جائے گی:


غلط فتویٰ دینے کے باوجود مفتی نطام الدین کا دعویٰ یہ ہے کہ میرے فتاویٰ اور جواب فتاویٰ رضویہ سے ماخوذ ہوتے ہیں۔ معاذاللہ
دیکھیے نیچے ان کے لیٹر پیڈ پر ان کا اعلان (وضاحت)


کیا واقعی مفتی نظام الدین کا فتویٰ، فتاویٰ رضویہ سے ماخوذ ہوتا ہے؟ اس تعلق سے مزید تفصیل جاننے کیلئے ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوجائیں۔ 

 امین القادری حقیقی سید نہیں ہے بلکہ نسب بدل کر سید ہوا ہے۔ تفصیل دیکھنے کیلئے کِلک کریں:

سنی دعوت اسلامی کے امیر مولانا شاکر سے مالیگاؤں کے عوام کئی سالوں سے ۴ انتہائی اہم مگرآسان سوال پوچھ رہی ہے لیکن وہ ہر بار جواب دیے بغیر مالیگاؤں سے واپس چلے جاتے ہیں۔ تفصیل کیلئے کلک کیجیے:

کِلک رضا  کا ساتھ دیجیے!
ہمارا   نمبر ہر واٹس گروپ میں ایڈ کروائیے:

(+91) 705 86 786 86

Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.

Don`t copy text!