Home

حرف آغاز

اس دور میں فتویٰ نویسی نصوص مذہب کی نقل اور کتب معتمدہ سے اقوال راجحہ معتمدہ منقحہ  کے اقتباس و انتخاب کا نام ہے۔ جدید مسائل کو مفتیٰ بہ اقوال و جزئیات پر انطباق صحیح کی شکل متعین کرنا بھی فتویٰ نویسی کے فرائض میں داخل ہے۔ زمانہ حاضر میں مفتیوں کی کثرت اور ان کے قلت مطالعہ و بے بضاعتی وسہل نگاری پر ان کے جذبہ برتری و فقدان دیانت اور اصحاب منصب سے عدم مراجعت نے منصب افتاء کی حیثیت بگاڑ کر رکھ دی ہے۔
بڑے افسوس کی بات ہے کہ کچھ نااہل اور غیرذمہ دارمفتی جدید تحقیق کے نام پر  غلط فتوے دے رہے ہیں اوراحادیث کے واضح احکامات اور اجماعی مسائل کی مخالفت کو دین کی خدمت بتا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی حقیقت عوام کو بتانے کیلئے اس ویب سائٹ کو متحرک کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس میں اہم موضوعات پرمشتمل  مواد اور مضامین  روز بروزشامل کیے جاتے رہیں گے۔

نماز جمعہ میں اذن عام کا شرعی حکم

نماز جمعہ میں اذن عام سے متعلق خلیفہ تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی شمشاد احمد مصباحی صاحب نے نہایت علمی و تحقیقی فتویٰ لکھ کر یہ واضح فرمادیا کہ موجودہ حالات میں بھی مقیمان جمعہ، نماز جمعہ کے وقت مسجد کا دروازہ بند نہیں رکھ سکتے اور اگر یہ نہ ہوسکے اور حاکم کا خوف ہو تو ان پرجمعہ ہی فرض نہیں۔ ایسے لوگ گھروں میں اکیلےظہر پڑھیں۔اس فتوے کی تصدیق جانشین صدرالشریعہ محدث کبیر حضرت علامہ مفتی ضیاء المصطفےٰ قادری امجدی مدظلہ العالی نے فرمائی ہے۔

مفتی نظام الدین نے بھی یہی لکھا!

 اشرفیہ مبارکپور کےمفتی نظام الدین نے بھی پہلے پہل یہی لکھا کہ خطبہ اورنماز جمعہ کے وقت مسجدوں کے دروازے کھلے رہیں یا کم از کم اندر سے کنڈی نہ لگائیں کہ مقیمین جمعہ کی طرف  اذن عام حاصل رہے۔  ان کی تحریر دیکھیے:

مفتی نظام الدین نے فون پر بھی یہی کہا!

 کسی نےمفتی نظام الدین سے فون پر یہی مسئلہ پوچھا۔  جواب میں انھوں نے مسجد کا دروازہ کھلا رکھنے کا حکم دیا۔ پوچھنے والا صاف صاف کہہ رہاہے کہ دروازہ کھلا رکھنے میں پولس پرشاشن کے آجانے اور ان کی طرف سے  ایذا پہنچنے کا خطرہ ہے مگر مفتی نظام الدین  آخر تک یہی کہہ رہے ہیں کہ نماز جمعہ میں مسجد کا دروازہ کھلا  ہی رکھنا ہوگا۔ ان کی آواز سنیے:

لیکن پھر فتویٰ بدل دیا!

 ابتداً صحیح بات کہنے کے بعد نہ جانے پھرکیوںمفتی نظام الدین  نے اپنا فتویٰ بدل دیا اور قوم میں انتشار پیدا کردیا اور  انتہائی غلط فتویٰ دیتے ہوئے یہ بتایا کہ نماز جمعہ میں مسجد کا دروازہ بند رکھنے پر بھی اذن عام حاصل ہو گا۔ ان کا فتویٰ دیکھیے:

مفتی نظام الدین کے فتوے کا شاندار رد

 مفتی نظام الدین کے فتوے  کا شاندار    ردفقیہ عصرحضرت علامہ مفتی محمدمطیع الرحمٰن مظفر پوری صاحب قبلہ نے فرمایا اور ان کے غلط فتوے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ آپ بھی  پڑھیے:

لاجواب تقریر!

 اشرفیہ ہی کے ایک فاضل حضرت مولانامفتی رحمت علی مصباحی نے  اپنی سنجیدہ و علمی تقریر میں مفتی نظام الدین  کےفتوے کی خامیاں بیان کرتے ہوئے وہ سوالات قائم کیے جن کے جواب مفتی نظام الدین نہیں دے پارہے ہیں۔   اس تقریر کو آپ ضرور سنیے۔:

Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.

Don`t copy text!