Mazmoon (13)

مضمون  نمبر (۱۳)
حضور محدث کبیر حضور حافظ ملت کے معتمد ہیں!

حضور محدث کبیر حضور حافظ ملت کے معتمد ہیں! گھوسی میں رویت ہلال پر ثبوت شرعی صحیح ہونے یا نہ ہونے کا دار و مدار مطلع کے صاف ہونے پر ہے۔ کل اکثر بلاد ہند میں مطلع صاف نہ تھا اور کئی جگہوں پر بارش بھی ہوئی ہے۔ گھوسی سے آئی خبر بھی یہ ہے کہ وہاں آسمان تو صاف تھا مگر مطلع ابر آلود تھا۔ تو جب مطلع صاف ہو تو جماعت کثیر کی ضرورت ہوتی ہے مگر جب ابر آلود ہو تو دو گواہوں کی شہادت بھی کافی ہے۔
پھر بلندی سے چاند دیکھنے کا حکم الگ ہے اور پھر حضور محدث کبیر کوئی معمولی اور غیر اُصولی شخصیت نہیں۔ مفتی صاحب کے استاذ اور حضور حافظ ملت کے معتمد ہیں۔ مزید (یہ کہ) مسائل شرعیہ میں بڑے محتاط اور (مذہب و مسلک میں) متصلب ہیں۔ جب لوگ آسانیاں اور جدت کے شیدائی و متلاشی ہیں تو ایسے وقت میں بھی آپ کا تصلب و ثبات دیدنی ہے۔
اس لئے یہ فیصلہ کرنا کہ آپ کا ثبوت شرعی ہی نہ ہوا یا اعلان و بیان غیر شرعی ہے، نہایت بچکانہ بات ہے۔ اس سے بچنا چاہئے اور یہ کہنا کہ عقیدت و شریعت میں ہم نے شریعت کو اختیار کیا ہے یا علامہ صاحب کا فیصلہ غیر شرعی فیصلہ ہے، (یہ محض) ایک الزام ہے۔
لہذٰا  اتحاد کی راہیں ہموار کرنا چاہئے اور الزام تراشی سے بچنا چاہئے۔

عرض گزار: محمد سہیل اختر مصباحی


بہار شریعت مکمل گھر بیٹھے رعایتی ہدیہ میں حاصل کرنے کیلئے نیچے کِلک کریں۔

اشرفیہ کے مفتی نظام الدین سے بڑے بڑے علماء کیوں ناراض ہیں! تفصیل کیلئے نیچے کِلک کیجیے۔

Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.

اشرفیہ مبارکپور کےمفتی نظام الدین نے کھُلے کفر (صریح کفر)  کو ایمان کی نشانی کہا۔ معاذاللہ! تفصیل جاننے کیلئے کلک کریں۔

Don`t copy text!