Mufti Nizamuddin Jawab Den (9)

مضمون   نمبر (۹)
ایک اہم اور ضروری پیغام

۷۸۶/۹۲
شوال المکرم ۱۴۴۲ھ کی رویت ہلال کے متعلق استاذ الاساتذہ، ممتاز الفقہاء، حضور محدث کبیر مد ظلہ العالی کا فیصلہ مطابق شرع تھا۔ اس سال ۲۹ / رمضان المبارک ۱۴۴۲ھ وقت مغرب عام طور پر پورے یوپی میں مطلع ابر آلود تھا جس کی وجہ سے عام رویت نہ ہوسکی۔ شہر گھوسی کے چند متدین علماء نے بلندی سے چاند دیکھا جس کی شہادت نائب قاضی القضاة فی الھند شہزادہ صدر الشریعہ، ممتاز الفقہاء، استاذ الاساتذہ، فخرالاماثل حضور محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفی قادری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کے روبرو پیش کی۔ آپ نے اس شہادت کو مطابق شرع پاکر شوال المکرم ۱۴۴۲ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ صادر فرمایا اور آپ سے متعدد قاضیوں نے کتاب القاضی حاصل کیا اور عید الفطر کی نماز ادا کی جو کہ اصول شریعت کے عین مطابق ہے۔
ہاں جن مقامات پر شرعی تصدیق حاصل ہوئی اور وہاں کے قاضی شرع کے اعلان کے باوجود اگر کسی نے رویت نہ مانی اور روزہ رکھا، اس نے شرع شریف کی مخالفت کی، وہ توبہ کرے۔
رہی بات مفتی نظام الدین اور جامعہ اشرفیہ کے اعلان کی ،تو وہ خواہش نفس پر مبنی تھا اور شریعت کے اصول اور مقاصد شریعت سے عاری تھا۔ ان کا حال یہ ہے کہ ٹیلیفونک استفاضہ کے نام پر کئی سالوں سے عوام اہل سنت کی نماز اور روزوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ وہ اگرچہ فتاویٰ رضویہ اور بہار شریعت کی گہار لگا رہے ہیں مگر یاد رکھیں! پوری بہار شریعت اور فتاویٰ رضویہ شریف میں کہیں بھی ٹیلیفونک استفاضہ (کے جائز ہونے) کا ذکر نہیں ہے، بلکہ بزرگوں کے فتاویٰ میں یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں رویت کے باب میں ہرگز معتبر نہیں۔ یہی وجہ تھی کہ حضور اعلیٰ حضرت امام اہل سنت فاضل بریلوی قدس سرہ اور آپ کے تلامذہ یا تلامذہ کے تلامذہ، سب نے متفقہ طور پر اپنے فتاویٰ میں یہی تحریر فرمایا ہے کہ تار یا فون یا ٹیلیفون کی خبر کے ذریعہ رویت ہلال کا ثبوت نہ ہوگا۔

از:
( مولانا ) عبد المصطفی صدیقی حشمتی
دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف 
۳/شوال المکرم ۱۴۴۲ھ ۱۶/ مئی ۲۰۲۱ ء


بہار شریعت مکمل گھر بیٹھے رعایتی ہدیہ میں حاصل کرنے کیلئے نیچے کِلک کریں۔

اشرفیہ کے مفتی نظام الدین سے بڑے بڑے علماء کیوں ناراض ہیں! تفصیل کیلئے نیچے کِلک کیجیے۔

Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.

اشرفیہ مبارکپور کےمفتی نظام الدین نے کھُلے کفر (صریح کفر)  کو ایمان کی نشانی کہا۔ معاذاللہ! تفصیل جاننے کیلئے کلک کریں۔

Don`t copy text!