Terms & Conditions

جواب لکھنے کیلئے
شرائط و ضوابط

♦ کلکِ رضا کےکسی بھی موبائیل  یا واٹس نمبر پر بھیجے گئے جواب قبول نہیں کیے جائیں گے بلکہ جواب ارسال کرنے کا طریقہ نیچے بتایا گیاہے۔
♦   جواب لکھنے میں ترتیب ضروری ہے۔اس  کا آغاز پہلےمضمون سے ہوگا۔ اگر پہلے مضمون کا جواب  صحیح ہے تودوسرے مضمون کا جواب بھی لکھا جاسکتا ہے۔ اگر دوسرا جواب بھی صحیح ہوا تو تیسرے  کا موقع مل سکتا ہے۔اس طرح اگر چاہیں توبالترتیب تمام مضامین کے جواب لکھ سکتے ہیں  اور ہر صحیح جواب کے عوض ۵۰ ہزار روپے نقد انعام حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر تمام ۱۰ مضامین کے جواب صحیح ہوجائیں تو کل ۵ لاکھ روپے انعام کے مستحق بن سکتے ہیں۔
♦ پہلے مضمون کا جواب ۱۰ شوال ۱۴۴۳ھ نماز مغرب سے قبل بذریعہ ای میل نیچے بتائے گئے طریقے کے مطابق مل جانا چاہیے۔ اگر یہ جواب صحیح ہوا تو اگلے مضمون کیلئے  ۸۔۱۰ روز کا وقت دیا جائے گا۔ اس طرح یکے بعد دیگرے ہر مضمون کیلئے  مہلت دی جاتی رہے گی۔
♦جواب وہی لکھ سکتا ہےجو سنی صحیح العقیدہ، مسلک اعلیٰ حضرت کا پابند ہواور جس کی علمی لیاقت  کم از کم تخصص فی الفقہ ہو۔ اپنی تعلیمی لیاقت کے ثبوت میں ضروری اسناد کے فوٹو ای میل کے ذریعہ بھیجنا لازمی ہوگا۔
♦تحریر سنجیدہ ہونی چاہیے اور جس مضمون کے جواب میں لکھی جائے، اس مضمون میں اٹھائے گئے تمام سوالات اور اعتراضات کے جوابات کے ساتھ ساتھ ان باتوں کا بھی جواب ہونا چاہیے جن سے مفتی نظام الدین کے کسی  فتویٰ یا موقف کی تردید ہوتی ہو۔ اگر اس طرح کی کوئی چیز چھوٹ گئی  تو ایسی تحریر ادھوری مانی جائے گی اور مسترد کردی جائے گی۔
♦ کسی اعتراض یا سوال کے جواب میںمجیب یہ نہیں کہہ سکتا کہ  میرا ایسا موقف  یا عمل نہیں ہے، لہٰذا  مجھے اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جب آپ جواب لکھ رہے ہیں تو گویا آپ ان کی طرف سے وکالت کر رہے ہیں جنھوں نے غلطی کی، لہٰذا آپ کو  ہر بات کا جواب دینا ہوگا  اوران کے موقف کا  علمی دلائل سےدفاع کرنا ہوگا۔ 
♦ جواب صرف اردو زبان میں ہو اور ٹائپ کیا ہوا ہو  ،یعنی یونی کوڈمثلاًMS Wordیا ان پیج  inpageوغیرہ میں ہو۔
جواب کی فائل ای میل میں اٹیچ کرکے بھیجی جائے، ساتھ ہی یہ بھی کیا جائے کہ  A-4سائز کے کاغذ پر جواب کی  پرنٹ 14 فونٹ سائز کے ساتھ نکالی جائے اور اُس پر مجیب کے دستخط کے بعد اس پرنٹ کا اچھا اور صاف فوٹو کھینچ کر یا اسکین کرکے اسے بھی ای میل میں بھیجا جائے ۔ بعد ازاں وہ پرنٹ (یعنی کاغذ یا صفحات) بھی رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ نیچے دیے ہوئے اڈریس پر روانہ کردیےجائیں۔
♦خیال رہے کہ ای میل کے ذریعے جو کچھ بھیجنے کو کہا گیا وہ بھیجنا ضروری ہے جبکہ اصل تحریر (کاغذ) بھی دستخط کے ساتھ پوسٹ کے ذریعے بھیجنا ضروری ہے۔اسی طرح اپنا مکمل نام و پتہ، موبائل نمبر، واٹس ایپ نمبر، جہاں سے دینی تعلیم حاصل کی، اُس ادارے کا نام،سن فراغت اور موجودہ اسناد کے فوٹو یہ ساری تفصیل  بھی ضرور بھیجیں۔
♦ جواب کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کِلک رضا فاؤنڈیشن کے مفتیان کرام کریں گے۔یہ حق صرف انھیں کوحاصل  ہوگا اور کسی کو اعتراض کا حق حاصل نہ ہوگا۔ اگر کوئی جواب غلط ہے تو اس کی تفصیل بتانا یا کسی جواب کو مسترد کرنے کی وجہ بتانا ہم پر ضروری نہیں ہوگا۔ اگر یہ شرط منظور ہو تبھی جواب لکھیں ورنہ زحمت نہ کریں۔
♦ ایک سے زائد صحیح جواب  ملنے کی صورت میں انعام کی رقم کس طرح  تقسیم کی جائے یا کتنے شرکاء کو اس میں شامل رکھا جائے؟ اس کا فیصلہ کلکِ رضا فاؤنڈیشن کے اراکین اپنی صوابدید سےکریں گے۔
♦ پہلے مضمون کے جواب کا نتیجہ  ظاہر کرنے کی تاریخ ۲۵ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھ ہوگی۔اس کے بعد بقیہ مضامین کے نتائج یکے بعد دیگرے ۱۰ یا ۱۵ دن کے وقفے سے ظاہر ہوتے رہیں گے یہاں تک کہ آخری یعنی دسویں مضمون کا نتیجہ ۲۵  صفر ۱۴۴۴ ھ عرس رضوی کے موقع پر بریلی شریف میں ظاہر کیا جائے گا۔
♦ پہلے مضمون کے جواب کا ای میل ۱۰ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھ نمازمغرب سے قبل نیچے دیے ہوئے  اڈریس(ID)     پر موصول ہوجانا چاہیے۔


Email Address:
kilke.raza.mumbai@gmail.com
Postal Address:
Kilk e Raza Foundation,
C/o Gausiya Store, Samta Nagar, Gul Mohar Cross Road no.7, Juhu Lane, Andheri West, Mumbai 400058


بہار شریعت مکمل گھر بیٹھے رعایتی ہدیہ میں حاصل کرنے کیلئے نیچے کِلک کریں۔

اشرفیہ کے مفتی نظام الدین سے بڑے بڑے علماء کیوں ناراض ہیں! تفصیل کیلئے نیچے کِلک کیجیے۔

Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.

اشرفیہ مبارکپور کےمفتی نظام الدین نے کھُلے کفر (صریح کفر)  کو ایمان کی نشانی کہا۔ معاذاللہ! تفصیل جاننے کیلئے کلک کریں۔

Don`t copy text!